28 اگست، 2010، 4:36 PM

زلزلہ

سمنان میں زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے ہیں

سمنان میں زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے ہیں

تہران میں قدرتی و ناگہانی آفات کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ کل رات صوبہ سمنان میں آنے والے زلزلے کی شدت 9/5 ریئکٹراسکیل ریکارڈ کی گئی ہے اس زلزلے میں 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  کل رات صوبہ سمنان  میں آنے والے زلزلے کی شدت  9/5 ریئکٹراسکیل ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تہران میں قدرتی و ناگہانی  آفات کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس زلزلے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکام نے بحران پر قابو پالیا ہے زیادہ تر نقصان صوبہ کے دیہی علاقوں میں ہوا ہے۔ یہ زلزلہ کل رات 11 بجکر 53 منٹ پر پیش آیا۔ وزیر داخلہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے سمنان پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1141941

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha